رمضان کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ریکارڈ

رمضان کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1اعشاریہ 35 فیصد اضافہ ریکارڈ

(ویب ڈیسک ) رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں مہنگائی میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نئی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق  گزشتہ ہفتے 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کیلے22 فیصد تک مہنگے ہوئے، ٹماٹر 22 فیصداورانڈے 7فیصد سے زیادہ مہنگے ہوئے۔

رپورٹ  کے مطابق  پیاز کے نرخ بھی 6 فیصد تک بڑھ گئے،  لہسن،مٹن،بیف اور مرغی کی قیمتوں کو بھی پرلگ گئے۔

ادارہ شماریات  کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   مہنگائی کی سالانہ شرح 32.89فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک سال میں لہسن کی قیمت 60 فیصد تک بڑھ گئی،  سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 185 فیصد جبکہ پیاز 90 فیصد مہنگے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 52 فیصد تک مہنگا ہوا،  گڑ 41 فیصد،چینی کے دام بھی 37 فیصد بڑھ گئے،  ایک سال میں نمک 35 فیصد، جوتے 53 فیصد تک مہنگے ہوئے،  ایل پی جی،سگریٹ اور کپڑے بھی مہنگےہوئے۔

جاری رپورٹ  کے مطابق  گزشتہ سال کی نسبت گیس کی قیمتوں میں 570 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،  گزشتہ سال کی نسبت گندم کا آٹا 52 فیصد تک مہنگا ہوا،  ایک سال میں نمک35 فیصد،جوتے 53 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

Watch Live Public News