ورلڈ موائے تھائی چیمپئن شپ ،  آغا کلیم  نے ٹائٹل فائٹ اپنے نام کرلی

ورلڈ موائے تھائی چیمپئن شپ ،  آغا کلیم  نے ٹائٹل فائٹ اپنے نام کرلی

(ویب ڈیسک ) پاکستانی کک باکسر   آغا کلیم نے قزاقستان کے باکسر کو ہرایا۔

تفصیلات کے مطابق   ورلڈ موائے تھائی چیمپئن شپ  2024  میں پاکستان  کے آغا کلیم نے ٹائٹل   فائٹ اپنے نام کرلی  ہے۔ آغا کلیم نے قزاقستان کے کک باکسر کو زیر کیا ۔ آغا کلیم نے عالمی چیمپئن  کو 51 کلو گرام کیٹیگری میں شکست دی ۔

فائٹ  کے دوران آغا کلیم کے پاس کوچ بھی موجود نہ تھا ،اٹلی کے کوچ نے فائٹ کے دوران آغا کلیم کی مدد کی۔

خیال رہے کہ   آغا کلیم اس سےقبل بھی کئی انٹرنیشنل مقابلے جیت چکے ہیں۔ اسپانسر اور حکومتی سرپرستی  نہ ہونے کی وجہ سے آغا کلیم مزدوری کرکے گزر بسر کرتے ہیں۔

عالمی موائے تھائی چیمپئن شپ موائے تھائی ،تھائی باکسنگ کا ایک سالانہ مقابلہ ہے، جو بین الاقوامی فیڈریشن آف  موائے تھائی(Muaythai) ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام ہوتا ہے۔  اس سال کے مقابلے میں 40 سے زیادہ ممالک کے پیشہ ور  فائٹرز شامل ہیں ۔

Watch Live Public News