بلوچستان میں پولیو وائر س بے قابو، دو دنوں میں دوسرا کیس سامنے آگیا

بلوچستان میں پولیو وائر س بے قابو، دو دنوں میں دوسرا کیس سامنے آگیا

(ویب ڈیسک )  بلوچستان میں پولیو وائرس بے قابو تین سال بعد دو کیسز سامنے آگئے ہیں ، پہلا ڈیرہ بگٹی اور دوسرا چمن میں رپورٹ ہوا۔

بلوچستان سے پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ  ہوگیا،  بلوچستان کے ضلع چمن سے ایک بچے میں پولیو کیس سامنے آگیا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ  معذور ہوگیا ہے، تحصیل چمن سے تعلق رکھنے والے چار سال دو ماہ کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا۔

خیال رہے کہ  2024 میں بلوچستان سے پولیو کا دوسرا اور تقریباً تین  سالوں بعد دو کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں ، پہلا کیس  14 مارچ کو ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا۔

Watch Live Public News