سمندری طوفان تاؤتے: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

سمندری طوفان تاؤتے: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

کراچی(پبلک نیوز) سمندری طوفان کراچی سے 1460 کلومیٹر دور ہے، تیزہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

جنوبی مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سمندری طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے، سمندری طوفان کراچی کے جنوب اور جنوب مشرق سے 1460 کلومیٹر کے فاصلے پر رہ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار بڑھ کر 100 کلو میٹر تک بھی جا رہی ہے، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

بحیرہ عرب کےجنوب مشرقی میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے، راپیکل سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام تاؤ تے رکھا جائے گا، سمندری طوفان کے سبب محکمہ موسمیات نے 17 تا 20 مئی ٹھٹہ ،بدین، میرپورخاص،تھر ،عمر کوٹ اور سانگھڑ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی، اس دوران 70 تا 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں، 18 تا 20 مئی کراچی ،حیدراباد ،جامشورو،سکھر،لاڑکانہ ،دادو میں بھی تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے، ماہی گیروں کو 16 تا 20 مئی سمندر میں نہ جانے کی ہدایت، 16 تا 20 مئی سمندر میں معمول سے کئی زیادہ بلند لہریں ہونگی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔