ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
کیپشن: ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

ویب ڈیسک: لاہور شہر کا موسم آج ابر آلود رہے گا، رات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مو سم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں آسمان پر بادل موجود رہیں گے، دن کے وقت کہیں کہیں بوندا باندی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، حبس کی کیفیت سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک رہے گا، وقفے وقفے سے ہوا چلتی رہے گی، شہر کا ابر آلود موسم چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈکس 170 تک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا

 محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مون سون کا نیا سپیل داخل ہو گا جس سے پنجاب، سندھ، خیبرپختون خوا میں بادل برسیں گے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش برسے گی، بارشوں کا نیا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔

 بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم شام کو لسبیلہ، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب اوربارکھان میں چند مقامات پرتیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم رات کو عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، مٹھی، سانگھڑ اور ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی شام یا رات کو بارش کا امکان ہے۔عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص سمیت ساحلی پٹی میں بھی بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 27 جولائی جاری رہے گا۔

گزشتہ روز اتوار کو کراچی کے مختلف علاقوں میں قیامت خیز گرمی کے بعد الگ الگ اوقات میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تاہم شہر میں حبس کم ہونے کے بجائے بڑھ گیا، سب سے زیادہ بارش اولڈ ائیرپورٹ کے مقام پر ریکارڈ کی گئی۔معمولی سی بارش ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی چلی گئی، ان علاقوں میں کورنگی، کٹی پہاڑی، ناظم آباد، لیاقت آباد ایف سی ایریا اور کھاردار شامل ہیں۔

Watch Live Public News