لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام معاملات طے کر لیے۔ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچزز ابو ظہبی میں ہونگے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام معاملات طے کرلیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میچزز 20 جون تک مکمل کرنے کے لیے دوبارہ ری شیڈول کرے گا۔ پی سی بی حکام کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے کل گرین سگنل ملنے کا انتظار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث یو اے ای حکومت سے اجازت تاحال درکار ہے۔ پی سی بی اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ حکومت سے اجازت ملنے کے لیے کافی پرامید ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سات رکنی وفد عید پر ہی یو اے ای میں موجود تھا۔