لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ لاہور کا کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے مطابق رمضان المبارک میں ویکسینیشن سنٹرز میں دو شفٹوں میں کام جاری تھا۔ پہلی شفٹ میں صبح 09 بجے سے 04 بجے تک اور دوسری شفٹ میں رات 09 بجے سے 01 بجے تک ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری تھا۔ اب ویکسینیشن لگانے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ایکسپوسنٹر ویکسینیشن سنٹر میں اب 24 گھنٹے ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری رہے گا۔