امریکی ریاست نیویارک کی ایک سپرمارکیٹ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم ازکم دس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق افریقی باشندوں کے اکثریتی علاقے Buffaloمیں ایک سفیدفام اٹھارہ سالہ نوجوان کوگرفتارکیاگیاہے۔حکام فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ فائرنگ کرنے والا نوجوان فوجی یونیفارم میں ملبوس تھا اور اس کی بندوق پر بھی نسل پرستانہ الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تھا۔ نوجوان حملہ آور بروم کمیونیٹی کالج کا طالب علم ہے۔جس وقت پولیس جائے واقعہ پہنچی حملہ آور نے بندوق اپنی گردن پر رکھ کر خود کو گولی مارنی دھمکی دی۔ پولیس افسران نے نوجوان سے گفتگو کے دوران اسے گرفتاری دینے پر قائل کرلیا۔ تفتیش کے دوران نوجوان کی شناخت 18 سالہ پیٹن ایس گینڈرون کونکلن نام سے ہوئی جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔