لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا ایک بار پھر رواں ہفتے سے سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سے پنجاب کے مختلف شہروں سے جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ رواں ہفتے پہلا جلسہ مریدکے میں کیا جائے گا، دوسرا جلسہ گھکڑ منڈی، تیسرا لالہ موسی اور اسکے بعد اٹک میں جلسہ ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 10 مئی سے جلسوں کا اعلان کیا تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلسے ملتوی کرنے پڑے۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں کے حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا، چئیرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔