ویب ڈیسک: لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کے چیک کے لیے ایم ایس سروسز ہسپتال کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا گیا، سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل پرویز الہی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کریں۔
اس کے علاوہ حکم نامے میں بتایا گیا کہ پرویز الہٰی کا مکمل چیک اپ کیا جائے۔میڈیکل بورڈ 21 مئی سے پہلے پرویز الہی کی رپورٹ جاری کرے۔پرویز الہی کو آئندہ سماعت پر عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی کی گرفتاری کا معاملہ انٹرپول کے پاس پینڈنگ ہے۔ایف آئی اے دوبارہ ملزم کی گرفتاری کے لیے دوبارہ انٹرپول سے رابطہ کرے۔