ویب ڈیسک: سینئر وکیل ابوزرنیازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شکر ہے کہ عدلیہ کو بھی خیال آیا کہ ہمارا کام آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل ابوزر نیازی نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے کے بعد بابر ستار کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پچھلے دو سال سے ہم یہی بات کر رہے ہیں کہ ملک کی جوڈیشری کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اب شکر ہے کہ جوڈیشری کو بھی خیال آیا کہ ہمارا کام آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔
ابوزر نیازی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ہائی کورٹ نے اور تمام جو ہائی کورٹس ہیں وہ یکجا ہیں کہ ان کے فیصلوں میں مداخلت کی جا رہی ہے۔ جس شخص نے کوئی جرم نہیں کیا وہ آج سزا کاٹ رہے ہیں جیل میں۔ اس صورت میں جوڈیشری کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے باوجود ملک میں کچھ ایسے بھی لوگ جوڈیشری میں موجود ہیں جو اب بھی انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں کیس کے لئے تیاری کرنے کو ایک دن کی مہلت بھی نہیں دی جاتی۔ لاہور ہائی کورٹ میں جو کام اس وقت ہو رہے ہیں وہ پنچاپ حکومت کو ناپسند ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایسے ججز کیس کے لیے اپوئنٹ کئے جائیں جو انکے مطابق فیصلے سنائیں۔ کیونکہ انکو پتہ ہے کہ جن ججز کے نام دئیے گئے وہ انکے خلاف فیصلہ سنائیں گے۔