(ویب ڈیسک ) بیلاروس کے صدر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بیلاروس کی عالمی اور علاقائی کردار میں خدمات قابل تعریف ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں اور امن کے قیام میں پاک فوج کا کردار شاندار ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بیلاروس کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی تعریف بھی کی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔