ویب ڈیسک: دبئی پراپرٹی لیکس پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بھی اہم بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں جو پاکستانیوں کو بیرون ملک جائیداد بنانے سے روکتا ہو۔ تاہم ہمارے پاس یہ قانون ہے کہ کوئی پاکستانی باہر جرم کرے تو اسے پاکستان میں سزا ہو۔
بریسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ یہ جرم ہے کہ آپ کے پاس کوئی جائیداد ہے اور اسے آپ نے ڈکلیئر نہیں کیا ہوا۔ لوگوں کے پاس پراپرٹی لینے کا بنیادی حق ہے کہ وہ پراپرٹی خریدیں یا بیچیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان اگر رول آف لاء اوراستحکام مہیا کرے تو پاکستانی یہاں انویسٹ کریں گے۔ پاکستانی بےتحاشہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں ، جب آواز لگائی گئی اوورسیز نے لبیک کہا۔