اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کا اجراء کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کا اجراء کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت   اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کا اجراء کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سٹامپ پیپرز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی) اسلام آباد کا احسن اقدام، اسلام آباد میں ای سٹیمپ پیپرز کا اجراء کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہری اب مینوئل سٹیمپ پیپر کی جگہ ای سٹیمپ پیپرز کو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

ڈی سی عرفان میمن نے پنجاب بینک کے نمائندوں کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔ پنجاب بینک کے نمائندوں کی جانب سے ای سٹیمپنگ کے حوالے سے بریفنگ  دی گئی۔

ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ  جلد ہی اسلام آباد کے شہری کمپیوٹرائزڈ سٹیمپ پیپرز استعمال کر سکیں گے،ای سٹیمپ کو بذریعہ بارکوڈ باآسانی ویریفائی بھی کیا جاسکے گا۔

Watch Live Public News