پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی ڈائیکلاگ کا انعقاد

پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی ڈائیکلاگ کا انعقاد
لاہور: پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے یورپی یونین کی ایمبیسیڈر برائے پاکستان ڈاکٹر رینا کیونکا نے بھی خطاب کیا۔ پالیسی ڈائیلاگ میں ماہرین نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور بچاؤ بارے تجاویز دیں۔ اس موقع پر ایمبیسیڈر یورپی یونین ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ہر شعبہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس سے ناصرف شہری زندگی بلکہ سمندری مخلوق اور نباتات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ چیرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو نے کہا کہ ریجن میں بڑھتے ہوئے سیلاب ،خشک سالی ،بےوقت بارشیں اور بڑھتی ہوئی بیماریاں گھمبیر صورتحال کی نشاندھی کرتی ہیں اور پاکستان کا شمار اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ دس اونچے درجے والے ممالک میں ہوتا ہے۔ افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت سموگ سے بچاوکے لئے بروقت اقدامات کر رہی ہے اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹرانسپورٹ ،زراعت، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی ابادی ، ناخواندگی اور موسمیاتی تبدیلیاں بڑھے چیلنجز ہیں۔ جن سے نمٹنے کے لئے اور اپنی انیوالی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوشش کرنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی اور سدباب کے حوالے سے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ ڈائیلاگ کا اہتمام پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ نے آئی ٹی یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکرٹری ماحولیات راشد کمال الرحمان اور ڈائریکٹر سٹیز لمز ڈاکٹر طاہر حسن ،ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد رشید، سی ای او اربن یونٹ محمد عمر مسعود ،پراجیکٹ ڈائریکٹر جی آئی زی بیپٹسٹ چیٹر، لیڈ کنٹری اکانومسٹ ورلڈ بنک تابش حق، ڈین آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر یعقوب خان بنگش، ڈاکٹر ابیہہ زہرہ ، ڈاکٹر ندیم جاوید اور دیگر نے خطاب کیا۔ پالیسی ڈائیلاگ میں ماحولیات کے ماہرین ، سول سوسائٹی اساتذہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔