قندھار کی مسجد میں دھماکہ ، 30 نمازی جاں بحق

قندھار کی مسجد میں دھماکہ ، 30 نمازی جاں بحق

قندھار: اے ایف پی کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دھماکہ ہو ا ہے جس میں 30 نمازی جاں بحق جبکہ 90 زخمی ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے لیکن خودکش دھماکے کا شبہ ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی اور کم از کم 15 ایمبولینس جائے وقوعہ پر موجود تھیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی خصوصی فورسز نے اس جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرین کی مدد کے لیے خون کا عطیہ دیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کی مقامی شاخ آئی ایس-کے اس حملے کے پیچھے ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو شمالی شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران ایک مسجد پر خودکش حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آئی ایس-کے نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اگست کے آخر میں امریکی افواج کے انخلاء کے بعد یہ مہلک ترین حملہ تھا۔ IS-K افغانستان کے تمام جہادی عسکری گروہوں میں سب سے زیادہ انتہا پسند اور پرتشدد ہے جبکہ یہ تنظیم حکومت کرنے والے طالبان کی بھی شدید مخالف ہے۔

خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے.......

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔