ویب ڈیسک: پاکستان میڈیا کونسل چشتیاں، سٹوڈنٹ تحریک اور سویل سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے چشتیاں پریس کلب کے باہر آئینی عدالتوں کے حق میں احتجاج ریکارڈ کرایا-
شرکاء نے عدالتی نظام کو غرباء کا دشمن کرار دیتے ہوئے ریفارمز کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتوں میں مقدمات سالوں اِلتوا کا شکار رہتے ہیں جبکہ عدلیہ کی توجہ آئینی اور سیاسی مقدمات پر ہوتی ہے۔ شرکاء نے آئینی ترامیم کے حق میں نعرہ بھی لگائے اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
آئینی ترامیم اور آئینی عدالتوں کا مطالبہ دن بہ دن زور پکڑتا جا رہا ہے۔