کیلی فورنیا ( ویب ڈیسک ) دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے باضابطہ طور پر آئی فون 13 اور آئی پیڈ کے نئے ماڈل کو لانچ کر دیا ہے، نئے آئی فون میں وی نیٹ ورک جنریشن کے ساتھ کارکردگی کو بڑھانے اور کیمرے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے لانچنگ کے موقع پر کہا کہ دوسری حریف کمپنیاں ابھی تک ہماری ٹیکنالوجی تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ https://twitter.com/AccessYoungboy/status/1437982749051211777 تفصیلات کے مطابق آئی فون کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر کیان ڈرانس نے لانچنگ کی تقریب میں نیا آئی فون 13 اور آئی پیڈ کا نیا ماڈل پیش کیا ، یہ بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 13 میں 15 بایونک چپ استعمال کی گئی ہے جس کے بعد اب کیمرہ پہلے سے مزید بہتر ہو گیا ہے، اس کو پانچ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور یہ 5 جی کی سہولت کے ساتھ ہے۔ https://twitter.com/MacsolTech/status/1437994147663597573 آئی فون 13 کی قیمت اس بار بھی پہلے کی طرح بہت زیادہ رکھی گئی ہے، آئی فون 13 کی قیمت 699 ڈالرز یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 1 لاکھ 18 ہزار روپے، آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے یعنی پاکستانی روپوں میں ہم اسے 1 لاکھ 68 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں، آئی فون 25 ستمبر سے مارکیٹ میں موجود ہو گا اور اس کی پری بکنگ جاری ہے۔ https://twitter.com/Apple/status/1437852188445851650 مارکیٹنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ایپل دنیا کی پہلی 3 ٹریلین ڈالر کمپنی بننے کے قریب ہے ، بنیادی طور پر اس کیلئے ہمیں آئی فون کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جس نے آمدنی کا ایک اہم تناسب حاصل کیا، آئی فون 13 کی کامیابی اس بات کا تعین کرے گی کہ ایپل اپنی موجودہ مارکیٹ ویلیو کو صرف 2.5 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 3 ٹریلین ڈالر تک لے جا سکتا ہے۔