’افغانستان میں کیا ہو گا کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا‘

’افغانستان میں کیا ہو گا کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے۔ افغانستان میں کیا ہو گا کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔ طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے۔ امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام نے 20 سال میں بہت قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں طالبان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ افغان خواتین طاقتور ہیں، اپنے حقوق خود حاصل کرلیں گی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری مدد کرے تو افغان پناہ گزینوں کا مسئلہ بھی حل کر لیں گے۔ افغانستان میں افراتفری اور پناہ گزینوں کا مسئلہ ہے۔ طالبان کے آنے کے بعد سے امریکی صدر سے بات نہیں ہوئی۔ امریکہ کے ساتھ نارمل تعلقات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس وقت تاریخ ساز موڑ پر ہے۔ امریکہ نے کبھی نہیں سمجھا حقانی نیٹ ورک کیا ہے۔ پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ افغانی پناہ گرین موجود ہیں۔ بطور وزیر اعظم اپنے لوگوں کی خدمت کرنا میری ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔