حافظ آباد ( پبلک نیوز) ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک اور کرپشن کا معاملہ، حکومت پنجاب نے جیل سپرنٹنڈنٹ زمرد بانو کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے کیے جانے والے ناروا سلوک پر صوبائی حکومت نے بڑا ایکشن لیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو گھر بھیج دیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سمیت 14 اہلکار معطل کیے گئے۔ ناصر نواز قائم مقام سپرنڈنٹ جیل حافظ آباد تعینات کر دیئے گئے۔ ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جیل میں قید قیدیوں کے اہل خانہ نے گزشتہ روز جیل حکام کے خلاف احتجاج کیا تھا۔