ڈالر اتنا مہنگا کیسے ہوا؟ وجہ سامنے آ گئی

ڈالر اتنا مہنگا کیسے ہوا؟ وجہ سامنے آ گئی
کراچی (ویب ڈیسک) ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستانی روپے کی گھٹتی ہوئی قدر اور ڈالر کی اونچی اڑانوں کی اصل وجہ سے بالآخر پردہ اٹھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے ڈالر کے ریٹ میں اضافہ کی وجہ طلب اور رسد قرار دیا۔ قائمہ کمیٹی کو دی جانے والی بریفنگ میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ بیلنس آف پیمنٹ کے دباؤ کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال سبب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ طلب اور رسد بھی ڈالر کے مہنگا ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ خیال رہے کہ شوکت ترین کے وزیر خزانہ بننے کے بعد سے لے کر اب تک ڈالر 153 روپے سے 170 روپے تک پہنچ گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔