اسلام آباد (ویب ڈیسک) مہنگائی سے ستائے عوام حکومت نے پٹرول بم گرا دیا۔ عمران خان حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کے لیے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس کی تصدیق وزارت خزانہ کی طرف سے کی گئی تھی۔ سمری میں ڈیزل کی قیمت ساڑھے 10 روپے فر لیٹر بڑھانے کی تجویز دی تھی جبکہ حکومت نے اس کے برعکس 5 روپے ایک پیسے اضافہ کیا۔ اوگر نے پٹرول کی قیمت صرف ڈیڑھ روپے بڑھانے کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے ڈیڑھ روپے کی بجائے 5 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔ مہنگائی کے اس کڑے وقت میں حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے جبکہ مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 123 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 120روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت90روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز ہو گا۔