لاہور: رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور: رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنیوالے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
لاہور ( پبلک نیوز) زندہ دلوں کے شہر میں مردہ دلی مثال قائم کرنے والوں کو عدالت نے معافی نہ دینے کی ٹھان لی۔ رکشہ پر سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں چاروں ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلاٸل مکمل ہونے پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ واقعہ سے کوٸی تعلق نہیں۔ پولیس نے بلاوجہ گرفتار کیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ بے فصور ہیں ضمانت منظور کی جاٸے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔