خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری
ویب ڈیسک: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق آج سے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نوٹیفکیشن شیئر کیا اور لکھا کہ صوبہ میں 50 فیصد حاضری اور متبادل دن کلاسز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بنوں میں تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔