'عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں'

'عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں'
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر اعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتے ہیں اور وزیر توانائی مؤخرکرتا ہے اور ایم کیو ایم کارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صدر سیاسی مفاہمت کراتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلہ ہونا ہے۔ سیلاب زدگان کی مدد نہیں ہو رہی بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جا رہی ہیں جبکہ گردشی قرضہ 23 کھرب روپے ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی دونوں ہائیکورٹ سے ہی ملتی ہیں اور اقوام متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اور عمران خان کو دیوار سے لگانے والے عوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔