غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت اقدام

غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت اقدام
کیپشن: غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیخلاف ایف بی آر کا سخت اقدام

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے کہا کہ رواں سال غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ٹیکس دہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا ساتھ ہی جائیداد یا گاڑیاں خریدنے سے روکا جائے گا، ان کی یوٹیلیٹی سروسز بھی منقطع کردی جائے گی۔ اس کا مقصد درست اور مکمل ٹیکس فائلنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

علاوہ ازیں ایف بی آر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ لوگ اپنے ٹیکس درست طریقے سے جمع کرائیں۔غلط یا نامکمل ٹیکس ریٹرن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ایف بی آر نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے نئے قوانین تجویز کیے ہیں کہ لوگ اپنے ٹیکس کی درست ادائیگی کریں۔ نئے سسٹم کے تحت ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News