آئینی ترامیم کا معاملہ:وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا

آئینی ترامیم کا معاملہ:وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا
کیپشن: آئینی ترامیم کا معاملہ:وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا

ویب ڈیسک:آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیا جس کے بعد اب کابینہ اجلاس 3 بجے ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ آئینی ترامیم کے پیکیج پر بھی غور کرے گی۔

حکومت نے وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے 3 بجے کردیا اور اب اجلاس 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اس سے قبل کابینہ اجلاس 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزرا محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کابینہ ارکان کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بھی غور کرے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترامیم کے پیکیج کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور قومی اسمبلی اجلاس اب ساڑھے 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے ہوگا۔

Watch Live Public News