وہ آئینی ترمیم لائیں گے جس پر سب جماعتیں متفق ہوں، خورشید شاہ

وہ آئینی ترمیم لائیں گے جس پر سب جماعتیں متفق ہوں، خورشید شاہ
کیپشن: اُمید ہے فضل الرحمٰن مان جائیں گے: خورشید شاہ

ویب ڈیسک:سینیئر سیاستدان اور رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وہ آئینی ترمیم لائیں گے جس پر سب جماعتیں متفق ہوں ۔ مولانا فضل الرحمان کے سامنے ساری چیزیں رکھیں گے ۔ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ نے کہا ہماری اگلی میٹنگ دو بجے ہوگی ۔ کوشش کریں گے معاملات اچھے طریقے سے حل ہو ۔ پارلیمنٹ، اداروں اور ملک کے لیے جو بہتر ہوا وہ کریں گے۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی ارکان کی ملاقات ختم ہوگیا، قومی اسمبلی سے آئینی ترمیم کیسے منظورکرائی جائے؟ حکومت اور اتحادیوں کی مشاورت جاری ہے۔

اسپیکر ایاز صادق سے ان کے چیمبر میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں کمیٹی کے سربراہ خوشید شاہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، فاروق ستار اور رانا تنویر شامل ہیں۔

ملاقات میں آئینی ترمیم کی منظوری کی حکمت عملی کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ماحول  بہتر بنانے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Watch Live Public News