(ویب ڈیسک ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارت کے فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا گیا۔
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں کیریبین ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارتی بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا اور سب سے زیادہ میڈن اوور کروانے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے ہیں ۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر کے میڈن اوور کی تعداد 25 ہوگئی ہے جب کہ بھونیشور کمار نے 24 میڈن اوور کرائے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 30 میڈن اوور کے ساتھ پہلے اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 اوور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔