تحریک لبیک پاکستان کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلی گئی ہے، قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی نیکٹا نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79 ویں نمبر پر شامل کیا ہے۔ نیکٹا کے مطابق اب تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز دینے پر پابندی ہو گی۔نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کے تعین کیلئے وزارت داخلہ کےچیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر باضابطہ پابندی کی منظوری دیدی، مذہبی جماعت پر پابندی کےلیے وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی، اب تحریک لبیک پاکستان کے ارکان اسمبلی کو جماعت سے وابستگی چھوڑنی ہوگی یا وہ نااہل ہوجائیں گے۔