ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سےکامیابی لاہور ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی۔
انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے قائد ن لیگ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا۔
انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔