قومی ایئرلائن کے ذمہ 350 ارب واجب الادا، نجکاری کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

قومی ایئرلائن کے ذمہ 350 ارب واجب الادا، نجکاری کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
کیپشن: قومی ایئرلائن کے ذمہ 350 ارب واجب الادا، نجکاری کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

پبلک نیوز: سی اے اے ملازمین کی یونین نے پی آئی اے پر 350 ارب روپے واجب الادا ہونے کا معاملہ اٹھادیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو سی اے اے یونین کے جنرل سیکرٹری نے مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے کے پی آئی اے پر 350 ارب روپے کے واجبات فوری واپس لیے جائیں،پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے یہ بڑی رقم فوری سی اے اے واپس لے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی اے اے ملازمین کو آگاہ کیا جائے کہ کیا 350 ارب روپے پی آئی اے کو معاف کردیے گئے یا واپس لیکر سی اے اے اکائونٹس میں جمع کرائے گئے ہیں، سی اے اے ملازمین کی یونین نے ڈی جی سی اے اے  معاملے پر وضاحت مانگ لی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سی اے اے ملازمین 350 ارب روپے کے فنڈز سے متعلق آگاہی کا حق رکھتے ہیں، سی اے اے نے چند ماہ۔قبل  قسطوں میں 350 ارب  روپے کے فنڈز اپنے اکائونٹس سے پی آئی اے کو دیے تھے۔