ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قیدی کو منشیات فراہم کرتا شخص رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے شخص سے منشیات اور موبائل فون سم برآمد کرلی گئی ہے۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ نے بتایا کہ حوالاتی ماجد سے ملاقات کے لیے اعجاز خان آیا۔ ملاقاتی سے دوران تلاشی بٹوا سے 10گرام چرس اور ایک عدد موبائل فون سم برآمد ہوئی۔ جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمدعثمان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔