آئی جی پنجاب کی7 دن تک فوادچودھری کوگرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی

آئی جی پنجاب کی7 دن تک فوادچودھری کوگرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی
کیپشن: آئی جی پنجاب کی7 دن تک فوادچودھری کوگرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب اور صوبائی حکومت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پنجاب حکومت کے وکیل، آئی جی پنجاب اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت کے استفسار پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ فوادچوہدری کے خلاف 40 مقدمات درج تھے، 4 مقدمات خارج کردیے ہیں اب 36 مقدمات رہ گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ فواد چوہدری کے خلاف 36 مقدمات درج تھے، 4 میں ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کے علاوہ کسی مقدمے میں نامزد نہیں؟

آئی جی پنجاب نے بتایا ان مقدمات کے علاوہ فواد چوہدری کسی مقدمے میں نامزد نہیں۔فواد چوہدری نے ان مقدمات میں عبوری ضمانتیں دائر نہیں کیں۔

عدالت نے پوچھا کیا آپ انہیں عبوری ضمانت دائر کرنے کا موقع دیں گے؟

آئی جی پنجاب نے کہا جی ہم انہیں موقع دیں گے۔

عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانت دائر کرنے کے لیے ایک ہفتہ کا ٹائم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئےکہ جس کورٹ میں آپ جائینگے وہاں مچلکے اپ جمع کروائیں گے،ااپ کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونگے۔

سرکاری وکیل نے ویڈیولنک کے ذریعے فواد چوہدری کی عدالت میں پیش ہونے کی مخالفت کر دی۔

 دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب سے کہا آج آپ بہت مسکرا رہے ہیں۔

آئی جی عثمان انور نے جواب دیا کہ 12 سال سے آپ کی عدالت میں پیش ہورہا ہوں آج آپ کی طرف سے طنزیہ جملے نہیں آئے۔

Watch Live Public News