ویب ڈیسک: یونیورسٹیز کی بسیں نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہونے کا معاملہ میں ڈائریکٹر ایکسائزموٹرز لاہور کا شہر کی 20یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے نام خط لکھ دیا۔
مراسلہ کے مطابق یونیورسٹیز کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کےٹوکن ٹیکس اداکئے جائیں،نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو فوری طور پر رجسٹرڈ کروایا جائے۔
ڈائریکٹر ایکسائزموٹرز لاہور کا کہنا تھا کہ دوران چیکنگ متعدد یونیورسٹیز کی بسز نان رجسٹرڈ اورٹوکن ٹیکس نادہندہ ہیں۔ قانون کے مطابق سڑک پرچلنے والی ہر گاڑی رجسٹرڈ ہونی چاہئے اور ٹیکس بروقت ادا کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز انتظامیہ تمام گاڑیوں کا بروقت اپنا ٹیکس جمع کروائے،کریک ڈاون کے دوران تمام نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گی۔