ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ، جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم ملے گی

ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ، جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم ملے گی
سورس: publicnews

ویب ڈیسک: ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم بھی ملے گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیشنل ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ پچاس اوورز کا ہوگا۔

خیال رہے کہ پہلے اس ٹورنامنٹ میں تین ٹیمیں شریک تھیں اور یہ پنتالیس اوورز کا ہوتا تھا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور راولپنڈی شریک ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملے گی۔ 

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔