سانحہ بھونگ کے باعث نقل مکانی کرنیوالے ہندو خاندانوں کی واپسی

سانحہ بھونگ کے باعث نقل مکانی کرنیوالے ہندو خاندانوں کی واپسی
صادق آباد (پبلک نیوز) سانحہ بھونگ کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہندو خاندان گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ گھروں پر لگے تالے کھل گئے، ہندو تاجروں کے کاروبار بحال جبکہ زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 120 میں سے 110 خاندانوں کی گھروں کو واپسی ہو گئی ہے جبکہ ہندو تاجروں کی 90 میں سے 70 دوکانیں کھل گئیں۔ مندر اور اطراف کی آبادی کے لیے سکیورٹی اہلکار بدستور تعینات ہیں۔ سانحہ کے ایک ہفتے بعد مندر کی تزئین وآرائش اور بحالی پر ہندو برادری کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ریاست کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی پر ہندو برادری نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔