اسلام آباد (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کر دی ہے۔ چینی کی ایکس مل قیمت 72 روپے 22 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے چینی کی قیمت کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے گیا ہے۔ مقامی طور پر پیدا کی جانے والی چینی کی ایکس مل قیمت مقرر کی گئی۔ ایف بی آر نے سپریم کورٹ کا تحریری آرڈر جاری ہونے کے بعد چینی کی ایکس ملز قیمت کا تعین کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں چینی کے حوالے سے صورتحال خاصی پیچیدہ ہو چکی ہے۔ گزشتہ برس کا بحران پیدا کیا گیا جبکہ چینی کی قیمت میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بعد ازاں قیمتوں میں کمی ہوئی اور شوگر سکینڈل پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے مسابقتی کمیشن کی جانب سے چینی کا بحران پیدا کرنے والی ملز کے اوپر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔