ہانیہ عامر نے مزید کہا کہ لوگوں کو نہیں بتانا چاہیے کہ آپ کی ذاتی زندگی میں کیا ہورہا ہے۔آپ کس سے مل رہے اور کس سے نہیں، اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو خود اپنی زندگی میں دخل اندازی کرنے دیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے تلخ تجربے سے سیکھا ہے کہ اپنی زندگی کے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں دیے جانے والے انٹرویو میں کہا کہ ریلیشنشپ کو سوشل میڈیا پر کبھی شیئر نہیں کرنا چاہیے۔ آجکل ان کے انٹرویو کےیہ کلپس تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔ ریلیشنشپ کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ “میری بہت سی باتیں ہاں یا ناں میں پھنسی رہتی ہیں، ان میں گہرائی چُھپی ہوتی ہے مگر یہ ایک واحد ایسی چیز ہے کہ جس کے لیے میری ہاں یقینی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی اپنے ریلیشنشپ کو انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے کبھی بھی نہیں ۔