(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مداخلت سے متعلق خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس بابر ستار کی جانب سے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے خط میں انکشاف کیا گیاہے۔
جسٹس بابر ستار نےخط میں انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے پہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ ، سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ ، مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی سکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔
جسٹس بابر ستار نے خط میں کہا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ، پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات بارے بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے ۔
جسٹس بابر ستار نے خط میں لکھا کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کئے ، متعلقہ وزارتیں ، ریگولیٹری باڈیز اور آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے کو نوٹس کئے ،عدالت نے ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو بھی نوٹس کئے تھے ۔