فواد چوہدری نے آصف زرداری کوچیلنج دےد یا

فواد چوہدری نے آصف زرداری کوچیلنج دےد یا
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کو سابق وزیر اعظم عمران خان سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ' عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کا نپیں ٹانگ رہی ہیں،بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا۔' فواد چوہدری نے کہا کہ ' زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے۔' خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 کے ضمنی انتخابات کیلئے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔