پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا
لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔غریب کی سواری ریل گاڑی مزید مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافر ترینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے نے تمام میل،ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کوچز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق میں اضافے کا اطلاق کل 17 اگست سے ہوگا۔ اس سے قبل پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ میں ریلوے ہے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کیا۔ ریلوے مسافر ٹرینوں کی کرایوں میں مجموعی طور پر 51 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ جبکہ ریلوے فریٹ، لگیج کرایوں میں مجموعی طور پر 50 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق 17 جون 2022 کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 17 جون کو فریٹ کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اگلے ہی ہفتے 21 جون کو ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اور فریٹ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ 2 اکتوبر کو مسافر کرایوں میں 23 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ 11 نومبر کو پارسل اور لگیج کرایوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔ یکم فروری 2023 کو مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ کرایوں میں اضافہ کے باوجود مسافروں کو سہولیات فراہم نہ کی جاسکیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔ حالیہ ڈیزل کی قیمت 20 روپے لٹر بڑھنے سے ریلوے کو ماہانہ 21 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ دوسری طرف ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہنا معمول ہے۔ محمد سدھیر چودھری ہیڈ آف اکنامک افئیرز، پاکستان Muhammad Sudhir Chaudhry Head Of Economic Affairs, Pakistan
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔