اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ونگ میں ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سائفر تحقیقات میں شامل تفتیش ہوگئے ہیں ، ایف آئی اے کی طلبی پر اعظم خان جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنےپیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نےایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔