ویب ڈیسک: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی تصاویر پر پاکستانی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کے کمنٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔دنیا بھر میں بھارت کا سر فخر سے بلند کرنے والی ثانیہ مرزا ٹینس سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اپنی زندگی کو زیادہ سے زیادہ لطف اندوزکرتی نظر آتی ہیں جبکہ اپنے سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے تصاویر شیئر کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتیں۔
تفصیلات کے مطابق اگرچہ ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق ہوگئی ہے لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں فی الحال دوسری شادی کے بجائے بیٹے اذہان، فیملی اور دوستوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بھانجی دعا مرزا اسد کو برتھ ڈے وش کرنے کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ دعا اور بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گھومتی نظر آئیں جبکہ تصویر میں پیچھے ان کی بہن انعم مرزا ملک کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ میں شامل ایک اور تصویر میں ثانیہ مرزا برتھ ڈے گرل دعا کو گود میں اٹھائی بھی نظر آئیں۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا نے سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ نارنجی ٹراؤزر پہنا جبکہ اذہان مرزا سفید و سیاہ ٹی شرٹ کے ساتھ سفید شارٹس میں دکھے اور دعا مرزا زرد و نارنجی فراک پہنی نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میرے پیارے چھوٹے سے شیر کے بچے، ہماری زندگی کی روشنی کو سالگرہ مبارک دعا مرزا اسد، شکریہ ہم سب کی زندگی میں آنے کیلئے تم نے ہماری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے، ہمارے گھر کی ڈولی‘۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں ثانیہ مرزا کے مداح دعا مرزا اسد کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے دکھے وہیں اقراء عزیز کا ایک لفظ پر مشتمل کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اقرا عزیز نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کا رخ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ’ماشاءاللہ‘ لکھا۔
ثانیہ مرزا نے اقراء عزیز کے اس کمنٹ کو لائیک کر کے محبت کا جواب محبت سے دیا جو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند بھی کیا گیا۔
حال ہی میں ثانیہ مرزا بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں بھی دوسرے بڑے اداکاروں کے ساتھ نظر آئیں۔
اس کے علاوہ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلسک پر بھی مشہور انڈین شو "The Kapil Sharma Show" میں بھی شرکت کر کے اپنے فینز کو خوش کرتی نظر آئیں۔