شکیل خان کا استعفیٰ، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان   کا بڑا بیان آگیا

شکیل خان کا استعفیٰ، پی ٹی آئی رہنما عاطف خان   کا بڑا بیان آگیا

(ویب ڈیسک ) شکیل خان کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر عاطف خان کا بیان سامنے آگیا۔

عاطف خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ   شکیل خان دس سال صوبائی کابینہ میں ساتھ رہے،   شکیل خان جیسا ایماندار وزیر نہیں دیکھا۔

انہوں نے  کہا  کہ   شکیل خان نے بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر موجودہ صوبائی کابینہ میں کرپشن کا بتایا تھا، شکیل خان کے خلاف دو کرداروں نے سازش کی۔

عاطف خان نے  کہا کہ وقت آنے پر ان دونوں ناموں سے پردہ اٹھاؤنگا۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

شکیل خان  کا کہنا ہے کہ  اس کرپٹ نظام میں کابینہ کا حصہ رہنا ممکن نہیں، وزیراعلیٰ اس وقت صوبہ میں کرپشن کے سرغنہ ہیں،علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، وزیراعلیٰ کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے اختلافات اصولوں پر ہیں، صوبائی حکومت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اصولوں کو اپنے پاؤں تلے روند دیا ہے، اس بدعنوان نظام کا مزید حصہ نہیں رہ سکتا، وزیر اعلیٰ کو استعفی بھیج دیا ہے۔

Watch Live Public News