ترکی کی پارلیمنٹ میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

ترکی کی پارلیمنٹ میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال

ویب ڈیسک: ترک پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ احمد سک تقریر کررہے ہیں جس دوران حکومتی اراکین ان کی جانب بڑھتے ہیں۔

اس دوران ایک حکومتی رکن احمد سک کو مکا مارتا ہے اور اس بعد درجنوں اراکین جھگڑے میں کود پڑتے ہیں۔

ویڈیو میں جھگڑے کے دوران اپوزیشن کے رکن پارلیمنٹ کے چہرے پر پڑنے ولا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے فرش پر خون بھی گرا ہوا نظر آرہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن رکن جیل سے الیکشن لڑنے والے ایک رکن کان اتالے کو پارلیمنٹ آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے تقریر کررہے تھے۔

Watch Live Public News