کراچی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ڈیجٹل ویری فکیشن کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ ڈیجٹل سہولیات کی طرف بڑھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ویریفکیشن اور مساوی سسرٹفکیٹ کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ کیو آر کوڈ لگا کر ویریفکیشن کا سسٹم شروع کیا ہے جس سے سہولت میسر ہوگی۔ آی بی سی سی کو مبارک دیتا ہوں۔ ہماری حکومت کی عوام کے ساتھ وعدہ تھا کہ سہولت فراہم کریں گے یہ اسکی مثال ہے۔ میری اساتزہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی میں نے کہا تھا کہ سکول کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، اس سال ہم چھٹیاں کم کریں، موسم بھی کافی سرد ہے۔ میڈیکل پوائٹ آف ویو سے این سی اوسی نے ویکسنیشن کے حوالے سے چھٹیوں کو لیٹ کر دیا۔ ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتہ میں اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہیں۔ اگر منسٹری آف ہیلتھ اور این سی اوسی کہتی ہے کہ زیادہ تر تعلیمی ادرے کھلے رہیں تو ہمارے سر آنکھوں پہ ہیں۔ چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو دنوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔