اسلام آباد ( پبلک نیوز) او آئی سی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے پیش نظر اسلام آباد میں کل سے 3 روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سترہ، اٹھارہ اور انیس دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ حکومت نے جڑواں شہروں میں کل سے تین دن تک موبائل فون سروس جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چکلالہ ائیربیس سے ریڈ زون تک موبائل فون سروس بند کی جائے گی۔ ائیرپورٹ سے ریڈ زون تک ملحقہ آبادیوں میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔ جڑواں شہروں کے دیگر علاقوں میں موبال سروس جاری رہے گی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 20 دسمبو بروز پیر اسلام آبارا ور راولپنڈی میں مقامی تعطیل کی بھی سفارش کر دی۔