نایاب پرندے تلور کے شکار پر حکومت کی پابندی کے مثبت اثرات

نایاب پرندے تلور کے شکار پر حکومت کی پابندی کے مثبت اثرات
پبلک نیوز: نایاب پرندے تلور کے شکار پر حکومت پاکستان کی پابندی کے مثبت اثرات۔ متحدہ عرب امارات تلور کی نسل کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان سے معاہدہ کرنے کو تیار۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔ تلور کی نسل کو محفوظ بنانے کے لئے متحدہ عرب امارات نے مجوزہ معاہدہ کا مسودہ پیش کردیا۔ ملاقات میں رحیم یار خان میں تلور کی نسل کو محفوظ بنانے کے لئے دنیا کا سب سے بڑا پارک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی نے متحدہ عرب امارات کے حکام کو رحیم یار خان پارک کے دورہ کی دعوت دی۔ ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ معاملے میں پیش رفت کی صورت میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔