موبائل فون کی وجہ سےمزاحمت نہ کریں، کراچی پولیس چیف کی شہریوں سے اپیل

موبائل فون کی وجہ سےمزاحمت نہ کریں، کراچی پولیس چیف کی شہریوں سے اپیل
کراچی : کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہریوں سےکہتاہوں موبائل فون کی وجہ سےمزاحمت نہ کریں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ہے کہ مشکوک لوگوں کی نشاندہی کی جائے، پچھلے تین ماہ غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکی 1200باشندوں کوگرفتارکیاگیاہے، ساوتھ پولیس نے کےپی کےکی سال کی سب سےبڑی ڈکیتی کےملزم کوپکڑاہے، ملزم شاہ فریدالحق کواسلحہ سمیت پکڑاہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ انویسٹی کےلیے ایک لاکھ روپے کاانعام کااعلان کرتےہیں، ایس آئی یو نےمنشیات فروش گروہ کوپکڑاہے، دوملزم کوگرفتارکیاہے، کراچی میں کرائم کےحوالےسےغیرقانی طورپرمقیم افراد اورمنشیات کومانیٹرنگ کررہےہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ زون نیوکراچی صنعتی ایریاسےشہری خالدکوقتل کرنےوالےملزم کوساتھیوں سمیت گرفتارکیاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔